شوگر ملز مالکان اور حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو پر اتفاق کر لیا

شوگر ملز مالکان اور حکومت نے چینی کی قیمتوں میں بڑھتی رفتار کو روکنے کے لیے ایکس مل قیمت 165 روپے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی سے پسی عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی حکومت اور شوگر ملز مالکان نے باہمی اتفاق سے چینی کی قیمت میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اور اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

چینی کی مقرر کردہ قیمت کو تمام صوبائی حکومتیں بھی برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مافیا کے گٹھ جوڑ اور ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ تھے اور فی کلو چینی 200 روپے فروخت ہو رہی تھی۔

حکومت کی جانب سے چینی کی امپورٹ پر عائد ٹیکسز کو عارضی طور پر ختم کر دیے مگر تاحال قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

دوسری جانب چینی کے ہول سیلرز کی ترجمان ایسوسی ایشن نے حکومت سے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی