کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، تین غیر ملکی محفوظ

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر ایک پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہوگیا، جب کہ چار کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطابق حادثے کے وقت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آئے، جن میں سے تین غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیک ری پبلک کی پہلی کوہ پیما نانگا پربت میں المناک حادثے کا شکار

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما کی لاش نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حادثہ بلند مقام پر پیش آیا، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا