اسٹاک مارکیٹ کا تاریخی سنگِ میل، ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 932 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 37 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 137,435 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

مارکیٹ میں اس زبردست تیزی کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، معاشی استحکام کی توقعات اور مثبت مالیاتی اشاریوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید نئے ریکارڈز قائم کر سکتی ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع