چوٹ لگنے کی صورت میں سوشل میڈیا معلومات پر انحصار،کتنا فائدہ کتنا نقصان

زندگی کے ہر شعبہ میں سوشل میڈیا کا اثرورسوخ بڑھتا جارہا ہے یہاں تک کہ اب صحت کا شعبہ بھی اس میں شامل ہوگیا ہے۔

 حال چوٹ کی صورت میں سوشل معلومات پر انحصار،کتنا فائدہ کتنا نقصان ہی میں امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین اور مشہور ریپر کڈ کڈی نے اپنی چوٹوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرنہ صرف ایک کہانی کی صورت میں پیش کیا بلکہ علاج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

چونکہ ایسی مشہورشخصیات کے فالوورز کی تعداد لاکھوں ہوتی ہیں تو ایسی صورت میں ان کے بتائے جانے والے علاج، طریقہ یا معلومات پر لوگوں کی بڑی تعداد عمل کرنے لگتی ہے جو کہ ایک غیر سنجیدہ عمل ہے۔

یہ رجحان صرف مشہور شخصیات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اب عام لوگ بھی اپنی چوٹوں کی ویڈیوز، مشورے، اور صحتیابی کے عمل کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔

 تاہم ماہرین نے اس حوالے سےخبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش اور معلومات بعض اوقات خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

فریکچر ہونے کی صورت میں کئی افراد بغیر کسی ماہرانہ مشورے کے، جلد بازی میں بنا کسی سہارے کے چلنا شروع کر دیتے ہیں یا مشکل ورزشیں کرنے لگتے ہیں جس سے دوبارہ چوٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت بخش سمجھی جانے ان غذاؤں کو کچا کھانے سے گریز کریں

ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر صحت سے متعلق ویڈیوز اکثر غلط یا ادھوری معلومات پر مبنی ہوتی ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  سوشل میڈیا پر زیادہ تر ویڈیوز غیر ماہر افراد کی ہوتی ہیں، جو حقیقی صحتیابی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہیں۔

صحتیابی کے لیے ضروری ہدایت

ہڈیوں اور پٹھوں کو صحت مند ہونے میں وقت، آرام، اور مرحلہ وار جسمانی سرگرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر کسی شخص کے تیزی سے روبہ صحت ہونے کا انحصار اس کی زندگی اور عادات پر ہوتا ہے تاہم اگر کوئی شخص جلد صحت یاب نہیں پاتا تو اس میں مایوسی جنم لے سکتی ہے، یا وہ کوئی غلط فیصلے کرسکتا ہے۔

صحت مند مشورہ

ماہرین، جیسے فزیوتھراپسٹ اور آرتھوپیڈک سرجن، اب سوشل میڈیا پر محفوظ اور درست مشورے فراہم کر رہے ہیں، جو ان افراد کے لیے مددگار ہو سکتے ہیں جو فزیکل کلینک تک رسائی نہیں رکھتے۔

سیکھنے کے لیے سوشل میڈیا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے، لیکن موازنہ نہ کریں۔ ہر جسم کے صحت مند ہونے کی رفتار اور وقت مختلف ہوتا ہے۔صحتیابی کوئی مقابلہ نہیں بلکہ ایک ذاتی اور حیاتیاتی عمل ہے۔ سوشل میڈیا سے متاثر ہونے کے بجائے، اپنے جسم کی سنیں اور ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش