قومی ہاکی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر بحران، ہاکی فیڈریشن سے سخت بازپرس

 

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) شدید دباؤ میں آ گئی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پی ایچ ایف سے مکمل مالی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

پی ایس بی نے فیڈریشن کے تمام عہدیداران کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات، فنڈنگ کا مکمل حساب، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹس، اور سرکاری گرانٹس کے استعمال کا ریکارڈ فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی دھمکی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ

حکام نے اسلام آباد میں قائم پی ایچ ایف کے کیمپ آفس اور غیر ملکی دوروں پر اٹھنے والے اخراجات پر بھی شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔

پی ایس بی حکام نے پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی سے غیر شفاف مالی معاملات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز نہ دیے جانے کے باوجود سرکاری فنڈز کہاں خرچ کیے گئے؟

اسپورٹس بورڈ نے واضح کیا ہے کہ فیڈریشن کو اب تمام آپریشنل اور گرانٹس اکاؤنٹس کا مکمل اور شفاف ریکارڈ پیش کرنا ہوگا، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Related posts

میجر راجہ عزیزبھٹی شہید کی جرأت وبہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائےگی،وزیراعظم

ہمدان بن زید: تعلیم کی تعمیر کے لئے تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات

ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے