ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، شائقین تیار ہوجائیں!

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کردی گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ڈھاکا کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور فوٹو شوٹ کا حصہ بنے۔

سیریز کا آغاز کب ہوگا؟

تین میچز پر مشتمل یہ سیریز اتوار 20 جولائی سے شروع ہوگی۔ پہلا مقابلہ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ بنگلادیش کی قیادت لٹن داس کے سپرد ہے۔

تربیتی سیشن مکمل، پاکستانی اسکواڈ تیار

پاکستانی ٹیم بدھ کے روز ڈھاکا پہنچی اور ایک دن آرام کے بعد جمعہ کو اسٹیڈیم میں پہلا مکمل تربیتی سیشن مکمل کیا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز شامل تھیں۔

میچز کا شیڈول

سیریز کے تینوں میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز اور امریکا کا رخ کرے گی

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریز مئی میں پاکستان میں ہوئی تھی جس میں گرین شرٹس نے 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

ٹکٹیں 300 سے 3,500 ٹکہ تک، آن لائن فروخت جاری

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جو 300 ٹکہ سے 3,500 ٹکہ تک رکھی گئی ہیں تاکہ مختلف طبقے کے شائقین کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 15 جولائی سے شروع ہوچکی ہے اور ڈیجیٹل نظام کے تحت جاری ہے۔

پاکستانی اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔

بنگلادیشی اسکواڈ:

لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن تمیم، پرویز حسین ایمون، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، جاکر علی انک، شمیم حسین پٹواری، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، شاک مہدی حسن، نسوم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شوریف الاسلام، تنزیم حسن ساکب اور محمد سیف الدین۔

Related posts

بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات