ورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ / فائل فوٹو
5 بھارتی کھلاڑیوں کاورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ میں آفریدی پراعتراض،بے تکی شرائط پیش کردیں۔ پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ دونوں ممالک کے سینیئر کھلاڑیوں کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا۔
بھارت کھیل کے میدان میں پھر سے نفرت کی سیاست لے آیا۔ 5سینئر بھارتی کرکٹرزنے ورلڈلیجنڈری چیمیپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں شاہد آفریدی پر اعتراض اٹھا دیاتھا۔
بھارتی کھلاڑیوں نے ڈبلیوسی ایل کی مینجمنٹ کے سامنے بے تکی شرائط رکھ دیں۔ عرفان پھٹان، ہربھجن سنگھ سمیت 5 بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان سے میچ میں شاہدآفریدی پراعتراض اٹھایاتھا۔
بھارتی کھلاڑیوں نے مطالبہ کیاہے کہ شاہد آفریدی کوپاکستان بھارت کے میچ میں شامل نہ کیاجائے۔ شاہد آفریدی اسٹیڈیم میں بھی نہ آئیں۔ وہ فینز سے بھی نہ ملیں۔
BIG: Harbhajan Singh WITHDRAWS from India vs Pakistan clash in World Championship of Legends.
~ More players may REFUSE to play against Terroristan.Good Move pic.twitter.com/KqKtb73GS1
— The Analyzer (News Updates️) (@Indian_Analyzer) July 19, 2025
بھارتی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے حوالے سے ضمانت نہ دیے جانے پرمیچ نہ کھیلنے کی دھمکی دیدی تھی ۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں پرحکومت کا شدید دبائو تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا کہناہے کہ انہوں نے پہلے ہی اس سیریز میں شرکت کرکے بڑا رسک لیا ہے۔
ان کھلاڑیوں نے واضح طور پر ڈبلیو سی ایل کی مینجمنٹ کو اپنی بے تکی شرائط پیش کردی تھیں۔