پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

 ٹی ٹوئنٹی  سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے ہوٹل میں دونوں کپتانوں کی موجودگی میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، مزید 4 کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

اس موقع پر  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ  بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے بارے میں علم ہے اور ہم  پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹرافی ہی نہیں دی گئی

دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ شام 6 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے) شروع ہوگا۔

پاکستان کی قیادت آغا سلمان جبکہ بنگلہ دیش کی قیادت لیتھن داس کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

ڈھاکا کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار مانی جاتی ہے جبکہ ابتدائی اوورز میں فاسٹ بولرز بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔

Advertisement

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا