شاہد آفریدی کے ڈر سے بھارتی کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے، پاک بھارت لیجنڈز میچ منسوخ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شائقین کرکٹ کا بے صبری سے منتظر پاک بھارت ٹاکرا بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کی نذر ہوگیا۔

شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے پانچ بھارتی لیجنڈز  یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوسف اور عرفان پٹھان نے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد آج برمنگھم میں ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ شاہد آفریدی کو فائنل میں پاک بھارت مقابلے کی امید

بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ نہ صرف کھیل کی روح کے منافی ہے بلکہ شائقین کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچاتا ہے، جو روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے لیے بے تاب تھے۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شاہد آفریدی “بوم بوم” بھارتیوں کے اعصاب پر سوار ہے، بھارتی کرکٹرز کی پاکستانی لیجنڈزسے نفرت کھل کر سامنے آگئی۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی اپنے دامادوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

برمنگھم میں آج ہونے والا پاک بھارت مقابلہ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے منسوخ ہوا، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا یہ میچ شیڈول تھا۔

بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے کھیلا تو ہم یہ میچ نہیں کھیلیں گے، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بال آؤٹ پر شکست دی۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے