ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کے لیے کیش ایوارڈ کا اعلان

پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) نے ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے لیے 82 لاکھ روپے کیش انعامات دینے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق، ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے جبکہ ہیڈ کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

یہ انعامات پاکستان سپورٹس بورڈ کی نئی کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کے تحت دیے جا رہے ہیں، جو براعظمی سطح پر گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیموں کے لیے مرتب کی گئی ہے۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کو مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، کوچنگ اسٹاف کو ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد حصہ ملے گا، جس میں سے ہیڈ کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ایوارڈز آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے کاوا نیشنز والی بال لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ترجمان نے بتایا کہ یہ ایوارڈز ان تمام کھلاڑیوں اور کوچز کو دیے جائیں گے جن کے نام ایشین چیمپئن شپ کی آفیشل فہرست میں شامل ہیں، اور انعام کے حصول کے لیے تمام ضروری دستاویزات کی تکمیل لازمی ہو گی۔

تاریخی کامیابی

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم نے ایران کو سنسنی خیز فائنل میں 2-3 سے شکست دے کر ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔

نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

پی ایس بی ترجمان نے مزید کہا کہ کیش ایوارڈز کا مقصد مختلف عمر کے کھلاڑیوں کو نہ صرف حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے بلکہ مالی معاونت بھی دینا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کے لیے تیار رہیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا