حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور اب نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے نافذ العمل ہوں گی

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات

پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی

جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی