پاکستانی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل اور پیٹرولیم شعبے نمایاں رہے

اسلام آباد: مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال جولائی تا جون کے دوران برآمدات کا مجموعی حجم مختلف شعبوں میں تبدیلی کے ساتھ سامنے آیا ہے، جہاں ٹیکسٹائل اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں واضح اضافہ ہوا، وہیں غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔

غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات میں 3.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ مالی سال 2023-24 کے دوران اس شعبے کی برآمدات کا حجم 7 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔

صرف جون 2025 میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 32.41 فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی اور اس دوران برآمدات کا حجم 36 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہا۔

ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ

ٹیکسٹائل کے شعبے نے رواں مالی سال میں 7.39 فیصد ترقی حاصل کی جس کے بعد اس شعبے کی برآمدات کا مجموعی حجم 17 ارب 88 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

جون 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر بھی ٹیکسٹائل برآمدات میں 7.59 فیصد اضافہ ہوا اور صرف جون میں برآمدات کا حجم 1 ارب 52 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں 44 فیصد سے زائد اضافہ

پیٹرولیم کے شعبے کی برآمدات میں سب سے نمایاں اضافہ ہوا، جہاں مالی سال کے اختتام تک 44.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جون کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 57 کروڑ 33 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا