خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کیلئے ناراض امیدواروں کا بڑا اعلان

پشاور میں خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے ناراض امیدواروں نے انتخابی دوڑ سے دستبردار نہ ہونے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

وقاص اورکزئی، عرفان سلیم اور خرم زیشان نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عرفان سلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام دیتے ہوئے کہا: “We will fight” یعنی “ہم لڑیں گے”، جس سے ان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

 خرم زیشان نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل وقاص اورکزئی نے بھی واضح کیا تھا کہ وہ انتخابی میدان سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہ “We will fight”، جس کا مطلب ہے کہ وہ الیکشن میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔

تینوں امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ یا مفاہمت کے بغیر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے اور جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس صبح 9 بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہونے پر کورم نہ ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گنتی کرائی، لیکن مطلوب تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا، اس تاخیر سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا عمل بھی مؤخر ہو گیا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش