ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟ ماہرین کا اہم انکشاف

خواب کا تعلق عمر سے نہیں ہے، بچے ہو یا بڑے دنوں ہی ہر طر ح دیکھ سکتے ہیں، تاہم یہاں پر ڈراؤنے خواب کا ذکر کیا جارہا ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد اکثر ڈراؤنے خواب کے سبب نیند سے جاگ جاتی ہے، اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ  ان کی اصل وجہ غذا ہے جسے وہ سونے سے قبل کھاتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈیری مصنوعات جیسے دودھ اور پنیر ایسی غذائیں ہیں جو دوران نیند ڈراؤنے خواب کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جو لیکٹوز کو برداشت نہیں کر پاتے وہ زیادہ  ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں۔

لیکٹوز انٹولیرنس میں مبتلا افراد جب سونے سے قبل  آئس کریم یا پنیر کھاتے ہیں تو انہیں اکثر ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ لیکٹوز کی وجہ سے جب معدے میں گیس یا تیزابیت جنم لینے لگتی ہے اس کی علامت ڈراؤنے خواب کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق جن افراد کو لیکٹوز عدم برداشت (lactose intolerance) کی علامات شدید ہوتی ہیں، وہ اکثر ڈراؤنے خوابوں کی شکایت کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں 1,000 سے زائد افراد کی غذا اور نیند کی عادات کا تجزیہ کیا گیا، واضح رہے کہ 2015 میں کھانے اور خوابوں کے تعلق پر کی جانے والی ایک سابقہ تحقیق کا تسلسل ہے۔

تحقیق میں شامل تمام شرکاء سے ایک فارم پر کرواگیا، جس یہ بات سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جنہیں دودھ یا ڈیری مصنوعات سے شدید ہاضمے کے مسائل تھے ان میں ڈراؤنے خواب کی شرح کافی زیادہ تھی۔

ان افراد نے نہ صرف خوابوں کی زیادتی کی شکایت کی بلکہ ان کے خواب جذباتی طور پر زیادہ پریشان کن تھے اور ان کے اثرات روزمرہ زندگی پر بھی مرتب ہو رہے تھے۔ جو غذائیں ڈراؤنے خواب کا سبب بنی وہ دودھ اور میٹھی غذائیں تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کی خرابی دوران نیند نہ صرف خلل کا سبب بن سکتی ہے، بلکہ خوابوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوئی کہ دودھ براہِ راست ڈراؤنے خوابوں کا سبب بنتا ہے، تاہم اس میں کئی نامعلوم عوامل بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع