قومی پرچم بلندرکھناہمیشہ سے پاک فضائیہ کی پہچان رہی ہے،ایئرچیف مارشل ظہیربابر


ایئرچیف مارشل ظہیربابر/ فائل فوٹو

قومی پرچم بلندرکھناہمیشہ سے پاک فضائیہ کی پہچان رہی ہے۔ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرنے کہاہے کہ  اعلیٰ اعزازات تکنیکی مہارت اوراعلیٰ معیارکی لگن کی واضح دلیل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹوشو2025کا انعقادکیاگیا۔پاک فضائیہ نےدنیاکی بہترین فضائی افواج کےدرمیان2اعلیٰ اعزازات اپنے نام کیے۔

معرکہ حق کےفاتح پاکستانی جے ایف17سی بلاک تھری طیارے کا ایک اور اعزاز۔جے ایف17سی بلاک تھری کو’’اسپرٹ آف دی میٹ‘‘ٹرافی سے نوازاگیا۔

برطانیہ میں عالمی شہرت یافتہ ایئرشومیں پاکستانی سی130نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاک فضائیہ کےسی130کو ٹرافی سے نوازاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایوارڈزطیاروں کی شاندارپروازاورتکنیکی مہارت کےاعتراف میں دیئےگئے۔ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھونے پی اے ایف ٹیم کوشاندارکامیابی پر مبارکباددی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کےلیےفخرکالمحہ ہےکہ پاک فضائیہ نےدنیاکی بڑی فضائی افواج میں اپنالوہامنوایا۔ ان کاکہناتھاکہ  عالمی سطح پراس کامیابی نےپاکستان کےایوی ایشن شعبےکوفخرسےہمکنارکیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کی پیشہ و رانہ صلاحیت،تکنیکی مہارت کو عالمی سطح پر سراہاگیا۔

پاک فضائیہ نے2018،2016،2006کےبعدعالمی ایوارڈزجیت کرتاریخ دہرائی۔ جے ایف17سی بلاک تھری کی پہلی شرکت عالمی توجہ کامرکز بن گئی۔

Related posts

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار