پاکستان پوسٹ// فوٹو
پاکستان پوسٹ کوکیا اہم ذمے داری ملنے والی ہے؟۔ بول نیوز حکومتی فیصلے سے متعلق تفصیلات سامنے لے آیا۔
پوسٹ ماسٹر جنرلز کو 25 جولائی تک اہم ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے محکمے کو بڑا کام سپرد کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
حکومت نے ملک بھر میں بجلی بلوں کی تقسیم و ترسیل کا کام پاکستان پوسٹ کو سونپنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
نیا منصوبہ تیار، بجلی کے بل اب ڈاکیہ لائے گا!۔ پاکستان پوسٹ کو ذمہ داری دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
پاکستان پوسٹ اورڈسکوز کے درمیان 6 ماہ کا مرحلہ وار معاہدہ طے ہوگیا۔ابتدائی طور پر چند حلقوں میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہوگا۔
پاکستان پوسٹ بلوں کی پرنٹنگ سے ترسیل تک تمام مراحل سنبھالے گی۔پوسٹ ماسٹر جنرلز کو 25 جولائی تک پہلا فیز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عملے کوبیٹ سسٹم کے تحت نئے ترسیلی نظام کی تربیت دی جائے گی۔شہری و دیہی علاقوں میں بلزکی بروقت فراہمی کے لیے نیا نظام متعارف کروادیاگاہے۔
اس ضمن میں پاکستان پوسٹ کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز ہوا۔ جس میں مستقبل میں بجلی کے تمام بل پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہری اور دیہی علاقوں میں تقسیم کیے جانے کی تجویزکی اصولی منظوری دی گئی۔
پاکستان پوسٹ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان ایک 6 ماہ کا معاہدہ طے
بول کی تحقیقاتی ٹیم نے اس اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی کاپی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان پوسٹ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان ایک 6 ماہ پر محیط مرحلہ وار منصوبہ طے پایا ہے۔ جس کے تحت پرنٹنگ سے لے کر بلوں کی ڈیلیوری تک تمام ذمہ داریاں پاکستان پوسٹ کے حوالے کی جائیں گی۔
ابتدائی مرحلے میں ڈسکوز، پرنٹنگ کا کام خود کریں گی جبکہ پاکستان پوسٹ، بلوں کی ترسیل کرے گا۔
ایک یا دو حلقوں میں اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا تاکہ خامیوں اور مسائل کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس کے بعد مرحلہ وار نظام کو مزید علاقوں میں وسعت دی جائے گی۔
آخرکار تمام مراحل مکمل ہونے پر پاکستان پوسٹ یہ کام مکمل طور پر سنبھال لے گی۔