مالی سال 2026-27؛ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں
اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ دستاویزات کے مسودے کی منظوری دی۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ائندہ مالی سال 2026-27 کے لئے 17.5 ٹریلین روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ائندہ مالی سال 2026-27 کے لئے 17.5 ٹریلین روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے اور ٹیکس کی شرح میں کمی کی مد میں 50 ارب روپے تک کا ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹیکس ریلیف دینے ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ دستاویزات کے مسودے کی منظوری دی گئی تھی۔
