درفشاں سلیم نے حج سفر کی خوبصورت جھلک مداحوں کو دکھا دی
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہیں جہاں سے انہوں نے خانہ کعبہ کی روح پرور جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے درفشاں سلیم کیے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔
درفشاں سلیم کی جانب سے شیئر کی گئی یہ روحانی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مداح ان کے اس مقدس سفر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
