ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، ٹرمپ
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی تقریباً 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کردی گئی ہیں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات سے متعلق اہم بیانات جاری کیے ہیں جن میں سخت مؤقف اور دعوے سامنے آئے ہیں۔
اپنی گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی تقریباً 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں اور ملک کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اس پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے تاہم ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔ پابندیوں کے باعث ایران تیل فروخت کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
عالمی معاملات پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو امریکا میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔
علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس دوران 11 طیارے گرائے گئے تھے، پاکستان کے وزیراعظم نے جنگ رکوانے پر میری تعریف کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر انحصار نہیں کیونکہ ملک کے پاس وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔
