شاہ چارلس اور اپنی والدہ سے متعلق ٹرمپ کا حیران کن انکشاف
وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ذاتی یادیں شیئر کیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر رسمی اور دلچسپ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم بے حد پسند تھے۔
وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ذاتی یادیں شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بچپن سے ہی ٹی وی پر شاہ چارلس کو دیکھ کر ان کی تعریف کیا کرتی تھیں۔
صدر ٹرمپ کی اس بات پر تقریب میں موجود شرکاء نے دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کی یہ گفتگو ماحول کو خوشگوار بنانے کا باعث بنی۔
