ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ
محمد نواز کے مستقبل سے متعلق فیصلہ پی سی بی تحقیقات کے بعد کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرمحمد نواز کے خلاف ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز کا یہ ڈوپ ٹیسٹ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی محمد نواز کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ بی سیمپل ٹیسٹ کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
محمد نواز کے مستقبل سے متعلق فیصلہ پی سی بی تحقیقات کے بعد کرے گا جس میں ممکنہ پابندی یا جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ کیس اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت نمٹایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس معاملے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کر دیا۔
پی سی بی کی کارروائی کے نتائج آج آئی سی سی کو بھجوائے جائیں گے محمد نواز کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ پی سی بی معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد حتمی رپورٹ جاری کرے گا۔
