ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا، امریکی صدر
جے ڈی وینس نے پہلے مذاکرات کی قیادت کی تھی اس بار شریک نہیں ہوں گے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد مذاکرات میں شامل ہوں گے تاہم جے ڈی وینس نے پہلے مذاکرات کی قیادت کی تھی اس بار شریک نہیں ہوں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے جاری ایک بیان کہا کہ ہمارے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں امریکی مذاکراتی وفد کل شام اسلام آباد میں ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو اس کا ہر پاور پلانٹ اور پل تباہ کر دیں گے اب کوئی نرمی نہیں ہوگی ایران جلد اور آسانی سے گھٹنے ٹیک دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو متوقع؛ اسلام آباد میں تیاریاں تیز
انہوں نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47 سال میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا وقت اب آگیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل کی پیشکش کی ہے یقین ہے ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ایران نے فرانسیسی اور برطانوی جہازوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
امریکی صدرنے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے ایران کو یومیہ 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے امریکی ناکہ بندی پہلے ہی آبنائے ہرمز بند کرچکی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کےلیے پاکستان جائیں گے جبکہ خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی پاکستان جائیں گے۔
