پاکستان کی سفارتی کامیابی، ایران کو جوابی کارروائی سے روک کر جنگ بندی برقرار رکھ لی
پاکستان نے بروقت کردار ادا کرتے ہوئے دونوں جانب تناؤ کم کرنے میں اہم حصہ ڈالا،
پاکستان کی بروقت سفارتی کوششوں نے خطے کو ایک بڑے ممکنہ تصادم سے بچا لیا جب ایران جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد سخت ردعمل دینے کے قریب تھا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق گزشتہ رات ایران جوابی کارروائی کے لیے تقریباً تیار تھا تاہم پاکستان کی مداخلت نے صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بروقت کردار ادا کرتے ہوئے دونوں جانب تناؤ کم کرنے میں اہم حصہ ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔
سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، تاہم وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی راستوں کو بھی اہمیت دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی فعال سفارتکاری کا مظہر ہے، جس نے نہ صرف جنگ بندی کو برقرار رکھنے میں مدد دی بلکہ خطے میں استحکام کے امکانات کو بھی تقویت بخشی ہے۔
