ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق عوام کے لیے اچھی خبر
پاکستان 65 فیصد انحصار درآمدی ایل پی جی پر کرتا ہے جبکہ 90 فیصد گیس ایران سے آتی ہے
جنگ بندی اور ایران میں عید اور نوروز کی چھٹیوں کے بعد ایل پی جی وافر مقدار پاکستان میں پہنچ گئی ہے جس سے قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
علی حیدر ایف پی سی سی آئی کنوینر ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد 7 ہزار ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی ہے جس سے قیمت میں 20 روپے کی کمی آئی ہے جبکہ مارکیٹ میں سپلائی آنے سے 50 روپے مزید کمی کی توقع ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی تھی تاہم کچھ مفاد پرستوں نے قیمت 440 سے 450 روپے تک پہنچا دی۔
خیال رہے کہ پاکستان 65 فیصد انحصار درآمدی ایل پی جی پر کرتا ہے جبکہ 90 فیصد گیس ایران سے آتی ہے۔