100 دن مکمل؛ ظہران ممدانی نے انوکھی روایت قائم کر ڈالی
ظہران ممدانی 100 دن مکمل ہونے پر نیویارک سٹی ہال سے پیدل گھرکی جانب روانہ ہوئے
میئرنیویارک ظہران ممدانی اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور ملنسارشخصت کی بنا پر عوام میں خاصے مقبول ہیں تاہم اب انہوں نے میئرشپ کے 100 دن مکمل ہونے پر ایک منفرد روایت قائم کی ہے۔
ظہران ممدانی 100 دن مکمل ہونے پر نیویارک سٹی ہال سے پیدل گھرکی جانب روانہ ہوئے۔ 6 میل کا یہ سفر انہوں نے بغیر کسی سواری اور پروٹوکول کے طے کیا اس دوران لوگوں نے انہیں اپنے درمیان چلتے ہوئے دیکھ خوشگوار حیرت کا ظہار کیا۔
ظہران ممدانی اپنے پورے سفر کے دوران لوگوں سے ملتے ملاتے اور سیلفیاں بنواتے رہے۔ ان کا طرز عمل لوگوں کے لیے خوشی کا باعث بھی بنا جبکہ میڈیا دونوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہا۔
Zohran Mamdani wraps up his first 100 days in office with a 6-mile walk home from NYC Hall
All smiles in sneakers, stopping for selfies
Has he become more of celeb? pic.twitter.com/yoRMJd3SQe
— RT (@RT_com) April 9, 2026
خیال رہے میئرنیویارک اپنی حلف برداری کے 100 دن مکمل ہونے پرایک ریلی کی میزبانی بھی کریں گے۔ یہ تقریب اتوار 12 اپریل کوناک ڈاؤن سینٹر میں منعقد ہوگی جو کہ میسپیتھ کے علاقے میں واقع ایک لائیو میوزک وینیو ہے۔
میئر اس موقع پر ریلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ اپنی حکومت کے پہلے تین مہینوں کا جائزہ لیں گے اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اسٹیج پر مختلف نیویارکرز بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گے۔
اس دوران وہ اپنی کامیاب پروجیکٹس جن میں چائلڈ کیئر پروگرامز کی توسیع، سڑکوں کی حفاظت کے منصوبے جیسے ان کا پوتھول بِلٹز، اور کرایہ داری میں بے ضابطگیوں پر مکان مالکان کے خلاف قانونی کارروائیاں شامل ہیں۔
یہ تقریب شہر کے فائر فائٹرز، پولیس، صفائی کے عملے اور دیگر سرکاری ملازمین کو بھی اجاگر کرے گی ساتھ ہی شہر بھر کے منتخب نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
34 سالہ ممدانی جو شہر کے پہلے مسلمان میئرہونے کے ساتھ تاریخ کے کم عمر ترین میئرز میں سے ایک ہیں کو عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔
