اسرائیلی حملوں میں 254 افراد شہید، لبنان میں آج یومِ سوگ کا اعلان
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے لبنان میں بدستور جاری ہیں
بیروت: اسرائیلی فضائی حملوں میں 254 لبنانی شہریوں کی شہادت کے بعد حکومت نے آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یومِ سوگ کے موقع پر تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جب کہ قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے لبنان میں بدستور جاری ہیں۔
لبنان سول ڈیفنس کے مطابق صرف ایک روز کے دوران ملک بھر میں ہونے والے حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
