عالمی امن کے پیغام کے ساتھ پی ایس ایل میچ کا آغاز

عالمی امن کے پیغام کے ساتھ پی ایس ایل میچ کا آغاز

ٹاس سے قبل ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفید کبوتر چھوڑ کر دنیا کو امن کا پیغام دیا گیا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج کے میچ کا آغاز عالمی امن کے پیغام کے ساتھ کیا گیا اور میچ سے قبل سفید کبوتر چھوڑ کر امن کا پیغام دیا گیا۔

پاکستان نے کھیل کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ٹاس سے قبل ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اتحاد اور امید کا اظہار کیا گیا۔

بابر اعظم اور مارنس لبوشین نے مل کر امن کی علامت کے طور پر سفید کبوتر چھوڑے۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

 

سفید کبوتر چھوڑ کر دنیا کو امن کا پیغام دیا گیا۔ کرکٹ کے میدان میں عالمی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی گئی۔

یہ پاکستان کا کھیل کے ذریعے امن کا مثبت پیغام تھا۔ پی ایس ایل میں اتحاد، امید اور امن کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں آج حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جو کہ کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

Related posts

دبئی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے بڑے بس شیلٹر پروجیکٹ کو مکمل کیا۔

امریکا سے مذاکرات کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

آسٹریلیا کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میزپر واپس آنے کا مطالبہ