قومی خزانے سے صرف 6 ماہ میں 5300 ارب روپے سے زائد سود ادا کر دیا گیا۔
دستاویز کے مطابق جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود ادائیگیاں 8900 ارب روپے تھیں تاہم دسمبر تک یہ ادائیگیاں 3600 ارب روپے رہ گئیں جبکہ رواں سال کی بقیہ 2900 ارب روپے کی سود ادائیگیاں پاکستان کو جون تک کرنی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب مختص کیے گئے تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ پاکستان پر ملکی اورغیر ملکی قرضوں کا حجم 81 ہزار 400 ارب روپے ہو چکا ہے کل قرض میں 26 ہزار ارب روپے بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے جبکہ رواں سال قرضوں پر سود ادائیگی کے لیے مختص رقم بجٹ کا 46 اعشاریہ 7 فیصد ہے۔
پاکستان کا مجموعی قرض جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
