امریکا اسرائیل کے غلط اندازے اور اشتعال انگیزی کے باعث جنگ میں شامل ہوا، ایران
مناب میں شجرہ طیبہ گرلز اسکول پر حملے میں کم از کم 170 افراد جاں بحق ہوئے، اسماعیل بقائی
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اس جنگ میں اسرائیل کی غلط اندازے اور اشتعال انگیزی کے باعث شامل ہوا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارتکاری پر اعتماد نہیں کر سکتا کیونکہ امریکا مذاکرات کو صرف اپنے مطالبات منوانے یا طاقت کے استعمال کے لیے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اب امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں، کیونکہ ماضی کے مذاکرات بھی دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے ثابت ہوئے۔
ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے رہنما مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں، تاہم جاری جنگ کی صورتحال کے باعث وہ عوامی سطح پر ظاہر نہیں ہو رہے۔
اسماعیل بقائی نے ایک ہولناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مناب میں شجرہ طیبہ گرلز اسکول پر حملے میں کم از کم 170 افراد جاں بحق ہوئے، جسے انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں امریکا کی جارحیت کی ایک مثال قرار دیا۔