پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کنگز مین نے ملتان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے معاز صداقت 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
لاہور: پی ایس ایل 11 کے 8 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دے دیا۔
پی ایس ایل گیارہ کا 8 واں میچ حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے، معاز صداقت 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
. . .
Maaz Sadaqat with brilliant batting display! #HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/sptbLSxLt6— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
صائم ایوب 27، عثمان خان 25 اور سید سعد علی 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 22 اور شرجیل خان نصف سنچری کی ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
Sharjeel Khan scores his first half-century for Kingsmen!#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/8ofJwAKO62
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد نواز، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سڈل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ حیدر آباد کنگز مین نے اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔