صائم ایوب نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

صائم ایوب 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

حیدر آباد کنگز مین کے کھلاڑی صائم ایوب نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پی ایس ایل 11 کے 8 ویں میچ میں مدمقابل ہیں جس میں مایہ ناز کھلاڑی صائم ایوب نے اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

 

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں یہ اعزاز 1 ہزار رنز مکمل کرکے اپنے نام کیا ہے جب کہ اس میچ میں انہوں نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ صائم ایوب 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 1298 رنز اسکور کیے ہیں۔

وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 6 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جب کہ وہ 136 چوکے اور 59 چھکے بھی لگاچکے ہیں۔

Related posts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

امریکا اسرائیل کے غلط اندازے اور اشتعال انگیزی کے باعث جنگ میں شامل ہوا، ایران

امریکا سفارت کاری کو مطالبات منوانے کے لیے استعمال کرتا ہے، ایرانی وزارت خارجہ