دنیا کی نظریں اسلام آباد پر، مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے کیلیے 4 وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع

دنیا کی نظریں اسلام آباد پر، مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے کیلیے 4 وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع

اس سے قبل فیصل بن فرحان خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دارالحکومت اسلام آباد اچانک عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا، جہاں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسحاق ڈار، فیصل بن فرحان، حاقان فیدان اور بدر عبدالعاطی شریک ہیں، جہاں خطے میں جاری تنازعات کو کم کرنے اور مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال بلکہ مستقبل کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھی انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، اور اس میں کئی بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

اس سے قبل فیصل بن فرحان خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ گزشتہ روز ہی اسلام آباد پہنچ چکے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی یہ غیر معمولی ملاقات خطے میں سفارتی توازن بدلنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، اور اس کے اثرات عالمی سیاست تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

Related posts

کمیونٹی ڈیولپمنٹ کا محکمہ سماجی نگہداشت کے اسکالرشپس کو فعال کرنے کے لیے ADEK کے ساتھ شراکت دار ہے۔

متحدہ عرب امارات اور یوکرائنی صدور نے اسٹریٹجک تعاون اور علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ایس ایل 11، کوئٹہ نے حیدرآباد کو چاروں شانے چت کر دیا، 40 رنز سے فتح