گزشتہ روز تاریخی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا

گزشتہ روز تاریخی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونا 163 ڈالرز اضافے کے بعد 4413 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا

ملک میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ روز تاریخی کمی کے بعد  آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 16300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 13975 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 163 ڈالرز اضافے کے بعد 4413 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی بھی 570 روپے اضافے سے 7454 روپے فی تولہ ہوگئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے مشرقی دارفور میں ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مشرق وسطیٰ بحران یورپ پہنچ گیا، ناروے میں ڈیزل مہنگا، مزید اضافے کا خدشہ

ہنگری کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایرانی حملوں پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔