یورپی کمیشن کا فوری جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

یورپی کمیشن کا فوری جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

ایران کی جانب سے اس اسٹریٹجک واٹر وے کو بلاک کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت

یورپی کمیشن نے امریکا اور ایران سے فوری جنگ بندی کرنے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر یورپی کمیشن اُرسلّا وون ڈیر لائین نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور آبنائے ہرمز کی بندش کو کھولنے اور جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے اس اسٹریٹجک واٹر وے کو بلاک کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ جنگ کا خاتمہ عالمی اقتصادی عدم استحکام کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف اے آئی تحقیقات شروع کر دیں

وون ڈیر لائین نے کہا کہ ایران کو بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون اور میزائل حملے، اور تجارتی شپنگ کے راستے کو بند رکھنے کی دیگر کوششیں بند کرنی ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس اور تیل کی قیمتوں پر اثرات سب محسوس کر رہے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا انتہائی اہم ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری دشمنیوں کا خاتمہ ممکن ہو۔

Related posts

یو اے ای ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس میں پہلا عرب، عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر ہے۔

خلیج میں بڑھتی کشیدگی سے بھارتی معیشت پر دباؤ بڑھنے لگا

گزشتہ روز تاریخی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا