موجودہ مالی سال پہلے آٹھ ماہ میں ملکی برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ

موجودہ مالی سال پہلے آٹھ ماہ میں ملکی برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران برآمدات کا مجموعی حجم 20.46 ارب ڈالر رہا

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملکی برآمدات میں 2.39 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران برآمدات کا مجموعی حجم 20.46 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق غذائی اشیاء کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، جو 34 فیصد کمی کے بعد 3.39 ارب ڈالر رہ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں فوڈ ایکسپورٹس 5.17 ارب ڈالر تھیں۔ چاول کی برآمدات بھی 40 فیصد کمی کے بعد 1.49 ارب ڈالر تک محدود رہیں۔ اسی طرح تمباکو، سبزیوں، چینی، آئل سیڈز اور مصالحہ جات کی برآمدات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

ٹیکسٹائل سیکٹر میں معمولی بہتری دیکھی گئی، جہاں برآمدات میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 12.21 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ خام کپاس کی برآمدات میں 200 فیصد جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس میں 4.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سوتی کپڑے، ٹاولز اور سلک کی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق خام تیل اور کوئلے کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ ہوا، جس کا مجموعی حجم 56 کروڑ ڈالر رہا۔ اس کے برعکس مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات 4.55 فیصد کمی کے بعد 2.70 ارب ڈالر رہیں۔

مزید برآں، سپورٹس گڈز خصوصاً فٹبال کی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ کارپٹس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرجیکل گڈز اور طبی آلات کی برآمدات 1.12 فیصد کمی کے بعد 30 کروڑ ڈالر رہیں۔

انجینئرنگ گڈز کے شعبے میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، اور آٹھ ماہ کے دوران ان برآمدات کا حجم 28 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس میں الیکٹرک فینز اور ٹرانسپورٹ سامان نمایاں رہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بحرین میں مسلح افواج کے سویلین کنٹریکٹر کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے مشرقی دارفور میں ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مشرق وسطیٰ بحران یورپ پہنچ گیا، ناروے میں ڈیزل مہنگا، مزید اضافے کا خدشہ