صدر ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلئے مؤخر کرنے کا حکم
ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں، تمام مسائل کے مکمل خاتمے کے لیے بات چیت جاری ہے، بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر ممکنہ حملوں کو 5 دن کیلئے مؤخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں، اور مشرقِ وسطیٰ میں تمام مسائل کے مکمل خاتمے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ ایرانی پاور پلانٹس پر کسی بھی ممکنہ کارروائی کو عارضی طور پر 5 دن کے لیے مؤخر رکھا جائے۔
امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر کیا ہے، جہاں صدر ٹرمپ نے جاری مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے پانچ روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ چند دن مذاکرات کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔