اسرائیل کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی شب ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو فضائی حملے میں نشانہ بناکر شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں فوج کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ’’ختم‘‘ کردیے گئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باسيج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی اسی حملے میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ تہران میں ایک ٹھکانے پر کیا گیا جہاں علی لاریجانی اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔ تسنیم اور مہر نیوز ایجنسیوں کے مطابق علی لاریجانی کی جانب سے جلد ہی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جائے گا۔

ایرانی ریاستی میڈیا نے علی لاریجانی کا ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھی شائع کیا ہے جو حالیہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی ملاحوں کی یاد میں لکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو علی لاریجانی 28 فروری کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد سب سے سینئر ایرانی اہلکار ہوں گے جو اس جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔

تاہم تہران کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور صورتحال غیرواضح ہے۔

واضح رہے کہ علی لاریجانی ایران کے سیکیورٹی چیف ہیں اور ماضی میں ایٹم مذاکرات کار سمیت پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

Related posts

رواں سال عید الفطر کے موقع پر کون کون سے فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں؟

فجیرہ بندرگاہ اور شاہ گیس فیلڈ پر حملے، یو اے ای کی توانائی سپلائی شدید متاثر

ایران کا اسرائیل پر نیا میزائل حملہ، کشیدگی میں خطرناک اضافہ