ایران کا یو اے ای پر پھر ڈرون حملہ، فجیرہ کی پٹرولیم تنصیبات میں آگ لگ گئی
اماراتی ریاست فجیرہ کے انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے ڈرون حملے سے پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی
ایران نے گزشتہ رات ایک بار پھر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) پر ڈرون حملے کیے ہیں، جس سے فجیرہ کی پٹرولیم تنصیبات میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ کے انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے ڈرون حملے سے پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں آگ ڈرون حملے کے باعث لگی، ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات کا خدشہ
دوسری جانب اماراتی حکام کی جانب سے ابو ظبی کے شہریوں کے لیے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے، شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
دبئی کے متعدد علاقوں میں بھی الرٹ میسج جاری کیے گئے ہیں اور عوام کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔