ایرانی ڈرونز امریکی اور اتحادی افواج کے لیے بڑا چیلنج بن گئے

ایرانی ڈرونز امریکی اور اتحادی افواج کے لیے بڑا چیلنج بن گئے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے امریکی اتحادیوں کے دفاعی نظام کو “پنکچر” کر دیا ہے

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ڈرونز امریکا اور اس کے اتحادی فوجیوں کے لیے دردِ سر بن گئے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل این بی سی نیوز کے مطابق ایرانی ڈرونز نے امریکی اور اتحادی افواج کے دفاعی نظام کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے امریکی اتحادیوں کے دفاعی نظام کو “پنکچر” کر دیا ہے اور وہ کئی مواقع پر اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے، تہران دھماکوں سے گونج اٹھا

این بی سی نیوز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور ویڈیوز میں ایرانی ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل نے ڈرون حملوں کی تقریباً 30 ویڈیوز کا تجزیہ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی ڈرونز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کا اختتام

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ