عمیر جسوال کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل؛ بےوفائی پر سخت مؤقف سامنے آگیا
گلوکار کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے
پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں انہوں نے رشتوں میں بے وفائی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اگر کوئی اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور 2026 میں ایسے رویے کو معمول بنانے کے بجائے اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
گلوکار کی اس پوسٹ کو مداح ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار خود بھی ماضی میں ایک رشتے میں دھوکے کا سامنا کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ عمیر جسوال نے سال 2020 میں ثنا جاوید سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آئے، تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔
بعد ازاں جنوری 2024 میں سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے۔
اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید پر سوشل میڈیا پر بے وفائی کے الزامات بھی لگائے گئے۔
تاہم، مداحوں کا خیال ہے کہ عمیر جسوال کی حالیہ پوسٹ انہی واقعات کی جانب اشارہ ہے، جس پر صارفین بڑی تعداد میں تبصرے کر رہے ہیں اور بے وفائی کے خلاف ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔