پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار انتقال کر گئے

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار انتقال کر گئے

شجاعت ہاشمی کا انتقال روزے کی حالت میں ہوا، وہ بظاہر تندرست تھے

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شجاعت ہاشمی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شجاعت ہاشمی کا انتقال روزے کی حالت میں ہوا، وہ بظاہر تندرست تھے تاہم اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے اور خوب پذیرائی حاصل کی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار شجاعت ہاشمی کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کا اختتام

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ