حکومت کا کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والی رقم کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سبسڈی کے حوالے سے ورکنگ بھی شروع کر دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والی 23 ارب رقم کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق سبسڈی موٹر سائیکل اور رکشہ رکھنے والوں کو فراہم کی جائے گی اور بے نظیر انکم پروگرام کے ڈیٹا کے مطابق مستحقین کو دی جائے گی۔
اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سبسڈی کے حوالے سے ورکنگ بھی شروع کر دی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جو بچت ہوگی وہ سبسڈی میں دی جائے گی۔
سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ جیسے کورونا میں سبسڈی دی گئی ویسے ہی دی جائے گی، 30 ملین ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کو سبسڈی دی جائے گی۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے سوال کیا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے، کون سے اقدامات کیے گئے، جس پر حکام نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق بچت کے مختلف اقدامات کیے گئے۔
پیٹرولیم کمیٹی کے اراکین نے مزید کہا کہ 55 روپے کا فائدہ براہ راست کمپنیوں کی بجائے عوام کو پہنچایا جائے گا۔
