فضا علی پر ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر کی شدید تنقید، ’’شیطان‘‘ قرار دے دیا

فضا علی پر ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر کی شدید تنقید، ’’شیطان‘‘ قرار دے دیا

میزبان فضا علی اور ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے درمیان تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

میزبان فضا علی اور ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے درمیان تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے شوہر نے فضا علی کے خلاف سخت بیان جاری کیا ہے۔

یہ معاملہ رمضان کے آغاز میں اس وقت سامنے آیا جب فضا علی نے اپنے رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ازدواجی زندگی کا ذکر کیا اور ان کی علیحدگی کا حوالہ دیا تھا۔

ڈاکٹر فضا کے پروگرام کے بعد سوشل میڈیا پر شدید برہمی پائی گئی لیکن پھر ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔

تنازع کے دوران سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر اور ان کے خاندان کا ذکر کرکے معاملے کو مزید ہوا دی۔ بعض افراد کا الزام تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن کی درجہ بندی بڑھانے کے لیے یہ معاملہ اٹھایا گیا۔

اب ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک انٹرویو میں فضا علی پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں فضا علی نے شیطان کا کردار ادا کیا۔

 

@umerblouchofficial1 shetan ki gaddi fiza ali nay smbhal li #foryoupage #fyp #umerblouchofficial #foru ♬ original sound – umerblouchofficial1

انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے کہا کہ جب میاں بیوی کے درمیان معاملات ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آجاتے ہیں تو صورتحال پیچیدہ ہوجاتی ہے۔ ان کے مطابق طلاق یا ازدواجی تنازعات اس وقت بڑھ جاتے ہیں جب یہ عوامی بحث کا موضوع بن جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات عموماً دو افراد کے درمیان انا کا معاملہ ہوتے ہیں اور باہمی گفتگو سے حل ہوسکتے ہیں لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں شامل ہوجاتے ہیں تو معاملات حل ہونے کے بجائے مزید بگڑ جاتے ہیں۔

حارث کھوکھر نے مزید کہا کہ جوڑوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کریں بغیر کسی تیسرے فریق کو شامل کیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فضا علی نے ان کا نام ٹیلی ویژن پر لیا تو انہیں لگا کہ جواب دینا ضروری ہے۔

Related posts

خطرے کی گھنٹی بج گئی، آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل نہیں گزرنے دیں گے، ایران کی دھمکی

متحدہ عرب امارات، ترکی، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، سعودی عرب، قطر کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

ایف بی آر دفاتر میں ورک فرام ہوم ختم، جمعہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا حکم