ایران کو توقع سے زیادہ تباہ کر دیا ہے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
جب وہ فیصلہ کریں گے تو ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو جائے گی، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں توقع سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بہت اچھی جا رہی ہے اور ہم اپنے طے شدہ شیڈول سے بھی آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نقصان کا اندازہ چھ ماہ میں لگایا گیا تھا، وہ اس سے بھی زیادہ ایران کو اب تک پہنچایا جا چکا ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران کی دشمنی صرف امریکا اور اسرائیل تک محدود نہیں بلکہ اس نے خلیجی ریاستوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے خطے میں موت اور تباہی پھیلا رہا ہے اور اب اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب وہ فیصلہ کریں گے تو ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو جائے گی۔ ان کے بقول ایران میں اب نشانہ بنانے کے لیے زیادہ اہداف باقی نہیں رہے اور جنگ جلد اپنے انجام تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق سلالہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں بندرگاہ پر موجود آئل ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر سوئزرلینڈ نے ایران میں اپنی سفارتی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے ایران میں قائم سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوئس حکام کے مطابق ایران میں حالات بہتر ہونے تک سفارتخانہ بند رہے گا۔