پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بنگلادیش سے بدترین شکست کا سامنا
پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم صرف 30.4 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میرپور: بنگلادیش نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ میرپور میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم صرف 30.4 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فہیم اشرف 37، صاحبزادہ فرحان 27، معاذ صداقت 18 اور محمد رضوان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ علاوہ ازیں کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا، مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تسکین احمد اور مستطفیض الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلادیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 15.1 اوورز میں باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔ تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
نجم الحسن شنتو 27 رنز اور سیف حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔