ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان، بھارت سب سے آگے
رنر اپ نیوزی لینڈ کے حصے میں 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر آئے
آئی سی سی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شریک ٹیموں کیلئے انعامی رقم کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالر کی رقم ٹیموں میں تقسیم کی گئی۔
انعامی رقم ٹیموں کی کارکردگی کے مطابق گروپ اسٹیج، سپر ایٹ، سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی اور میچ جیتنے پر ملنے والے بونس کی بنیاد پر دی گئی۔
ٹورنامنٹ کی فاتح بھارتی ٹیم کو 26 لاکھ 39 ہزار 423 ڈالر کی انعامی رقم ملی، جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کے حصے میں 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر آئے۔
سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی انگلینڈ کو 9 لاکھ 74 ہزار 423 ڈالر جبکہ دوسری سیمی فائنلسٹ جنوبی افریقا کو 10 لاکھ 5 ہزار 577 ڈالر انعامی رقم دی گئی۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر 5 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر انعامی رقم ملی۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیموں کو انعامی رقم میچ جیتنے کے بونس اور ٹورنامنٹ کے مختلف مراحل تک رسائی کے حساب سے دی گئی ہے۔