معاذ صداقت اپنے کیریئر کا پہلا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گے

معاذ صداقت اپنے کیریئر کا پہلا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گے

سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے جس میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر معاذ صداقت ڈیبیو کریں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگا، پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

معاذ صداقت سمیت صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین بھی آج اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی

ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کا حق رکھتے ہیں، سعودی عرب

شمالی کوریا کی امریکااوراسرائیل کےایران پرحملوں کی مذمت