بابر اعظم کا کرکٹ سے آرام کا فیصلہ
بابراعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے، لاہور وائٹس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابراعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے جب کہ انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ تازہ دم ہوکر پی ایس ایل 11 کے لیے مکمل تیاری کرسکیں۔
لاہور وائٹس کو بابراعظم کی عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے جب کہ کھلاڑی نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں پریکٹس شروع کردی ہے۔
بابراعظم اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں اور پی ایس ایل کو ہدف بنا کر ٹریننگ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ بابراعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور انہیں اوپننگ کا موقع ملے گا۔
پشاور زلمی کی انتظامیہ کو بابر سے کافی توقعات ہیں اور وہ اس سیزن میں ٹیم کو بہتر کارکردگی دلاسکتے ہیں۔