قذافی اسٹیڈیم کے نام کے رائٹس کے لیے پیشکشیں طلب

قذافی اسٹیڈیم کے نام کے رائٹس کے لیے پیشکشیں طلب

ادارے اپنی تجاویز 24 مارچ کو صبح 11 بجے تک سیل بند لفافے میں یا ای میل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قذافی اسٹیڈیم کے اسٹیڈیم نیمِنگ رائٹس کے حصول کے لیے خواہشمند اداروں سے باقاعدہ پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق دلچسپی رکھنے والے ادارے اسٹیڈیم کے نام کے رائٹس حاصل کرنے کے لیے اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم بلند، پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کلین سوئپ

اعلامیے کے مطابق ادارے اپنی تجاویز 24 مارچ کو صبح 11 بجے تک سیل بند لفافے میں یا ای میل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام موصول ہونے والی تجاویز اسی روز صبح 11 بج کر 30 منٹ پر پی سی بی کے دفاتر میں کھولی جائیں گی۔

Related posts

ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے