پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ڈیوڈ وارنر کو فرنچائز نے پی ایس ایل 11 کی نیلامی میں 7.9 کروڑ روپے کی بھاری بولی لگاکر دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

کراچی: کراچی کنگز نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 11 میں بھی فرنچائز کی قیادت جاری رکھیں گے۔

گزشتہ سیزن میں ڈیوڈ وارنر کی رہنمائی میں کراچی کنگز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد فرنچائز کی انتظامیہ نے تسلسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ڈیوڈ وارنر کی صلاحیتوں پر فرنچائز کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو فرنچائز نے پی ایس ایل 11 کی نیلامی میں 7.9 کروڑ روپے کی بھاری بولی لگاکر دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

پی ایس ایل 11 کی نیلامی 11 فروری 2026 کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پہلی بار ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا۔ اس نئے نظام کے تحت فرنچائزز کو صرف چار کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔

ڈیوڈ وارنر کے علاوہ کراچی کنگز نے انگلش آل راؤنڈر معین علی کو براہ راست سائن کیا جب کہ آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہوئے ہیں۔ ایڈم زمپا کو 4.5 کروڑ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں دو نئی ٹیموں حیدرآباد اور سیالکوٹ اسٹالینز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Related posts

ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے